تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤکے حکم پر ریاست کے نائب وزیر اعلی (خزانہ)محمد محمود علی آئندہ 18اپریل کو ریاست میں مسلمانوں کو 4فیصد ریزرویشن دئے جانے کے معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں حکومت کا موقف پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ مسٹر راؤ مسلمانوں کو ریاست میں تعلیم
اور روزگار کے شعبے میں 4فیصد ریزرویشن دینے کی حمایت کرتے ہیں۔
تلنگانہ حکومت نےگذشتہ رات جاری اپنے سرکاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو ریاست میں تعلیم اور روزگار کے شعبے میں 4فیصد ریزرویشن دئے جانے کی حمایت کرتی ہے اور عدالت عظمی سے اسے جاری رکھنے اور قبل کے حکم نامہ پر اسٹے کی خواہاں ہے